ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران میں ونزوئلا کے نئے سفیرآمنوتد زنبرانو نے ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کے ساتھ ملاقات میں ایران اور ونزوئلا کے باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنے پر تاکید کی ہے۔ اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے ونزوئلا کے صدر آنجہانی ہوگوشاویز کے انتقال پر بار دیگراظہار افسوس کرتے ہوئےکہا کہ آنجہانی شاویز نے ملک کے ادارے کے سلسلے میں اچھے اور لائق افراد کو منتخب کیا جو ونزوئلا کو شاویز کی امنگوں کے مطابق ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ گامزن رکھنے میں کامیاب رہیں گے۔ونزوئلا کے نئے سفیر نے بھی اس ملاقات میں ونزوئلا کے آنجہانی صدر ہوگوشاویز کے انتقال پر ایران کی اعلی پیمانے پر شرکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنے پر تاکید کی۔
.....
/169